اترپردیش حکومت نے سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں تعلیم کے معیار میں سدھار
لانے کے لئے جولائی سے شروع ہونیوالے اگلے تعلیمی سال سے ٹیچر وں اور دیگر
ملازمین کا بایومیٹرک طریقہ سے حاضری درج کرانے کا اعلان کیا ہے۔اترپردیش سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کے ڈائریکٹر امرناتھ ورمانے
ریاست کے تمام ضلع اسکول انسپکٹروں کو اس سلسلے میں ہدایت جاری کئے ہیں۔صوبہ میں تمام سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں پندرہ دنوں کے اندر
بایومیٹرک مشین سے حاضری درج کرانے کے لئے کہا گیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا
جاسکے کہ ٹیچر اور دیگر کالج اسٹاف مستقل اور وقت پر اسکول آرہے ہیں۔